05 جون ، 2013
اسلام آباد…پیپلز پارٹی کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار مخدوم امین فہیم کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی اگر فرینڈلی اپوزیشن ہوتی تو وزیراعظم کے لیے اپنا امیدوار سامنے نہ لاتی،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اصولوں پر چلنے والی جماعت ہے۔امین فہیم نے یہ بات پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہی۔