15 جولائی ، 2013
کوئٹہ …کوئٹہ کے علاقے مسجد روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے چار افرادجاں بحق ہوگئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور وہاں خریداری کرنے والے افراد خوف وہراس کے عالم بھاگ کھڑے ہوئے جبکہ پورے علاقے میں سرسیمگی پھیل گئی۔پولیس اور مقامی انتظامیہ مزید تفتیش کررہی ہے،رسیکیو ذرائع نے مزید کہا کہ موقع پر تین افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ ایک زخمی تھا تاہم اسپتال لے جاتے ہوئے چوتھے شخص نے بھی دم توڑ دیا۔دریں اثناء اس واقعے کے بعد بلوچستان شعیہ کانفرنس نے کل بلوچستا ن میں سوگ کا اعلان کردیا ۔