18 جولائی ، 2013
کوئٹہ …ایس پی سٹی کومعطل کرنیکے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے حکم پر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا۔اور انھوں نے چیف سیکریٹری،سیکریٹری داخلہ،آئی جی پولیس بلوچستان اورسی سی پی او کوئٹہ کو کل طلب عدالت میں طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ جمعرات کے دن بلوچستان اسمبلی کے باہر پیش آنے والے ایک واقعے پر جس میں ایس پی سٹی نے صوبے کے سینئر وزیر اور مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر سردار ثناء اللہ زہری کے نجی محافظوں کواسمبلی میں جانے سے روکاتھا۔جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایس پی سٹی کومعطل کرنیکاحکم دیاتھا۔علاوہ ازیں بلوچستان کے چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل پاکستان اورایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کوبھی نوٹسز جاری کیے ہیں۔