22 جولائی ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب6اگست کو ہی کرانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے اپنی سفارشات طے کر لی ہیں ۔ذرائع کے مطابق پاکستان الیکشن کمیشن نے حکومت کی جانب سے صدارتی الیکشن کا شیڈول تبدیل کرنے کی در خواست میں اختیار کئے جانے والے جواز کو ناکافی قرار دیتے ہو ئے صدارتی انتخاب6اگست کو ہی کرانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، اصولی فیصلے سے حکومت کو جلد خط تحریر کیا جا ئے گا۔حکومت نے صدارتی انتخاب کا شیڈول تبدلی کرنے کے لئے جواز دیا تھا کہ بیشتر اراکین پار لیمنٹ اور خود وزیر اعظم بھی عمرہ کی ادائیگی کے سلسلے میں ملک میں موجود نہیں ہوں گے لہٰذا 6اگست کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے شیڈول میں تبدلی کر دی جائے۔