24 جولائی ، 2013
اسلام آباد…صدارتی انتخابات سے متعلق فیڈریشن نے راجا ظفرالحق کی درخواست کی حمایت کردی ہے،دوران سماعت چیف جسٹس نے اس پر اٹارنی جنرل سے رائے مانگی جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ 30 جولائی کو صدارتی انتخاب کرانے میں کوئی آئینی رکاوٹ نہیں اور صدارتی انتخاب کیلئے عوامی نمائندگی ایکٹ آڑے نہیں آتا۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ30جولائی کو صدارتی انتخاب کرانے میں بظاہر کوئی رکاوٹ نظر نہیں آتی،الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ سہولت فراہم کرے۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں موقف اپنایا کہ ہمیں انتظامات کے سلسلے میں وقت چاہیے ہوگا، جس پر چیف جسٹس نے ڈی جی الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہو کہ وہ ہدایت لیکرعدالت کو11 بجے آگاہ کریں۔