پاکستان
27 جولائی ، 2013

پیپلز پارٹی بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کرتی تو بہترتھا،اقبال ظفر جھگڑا

 پیپلز پارٹی بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کرتی تو بہترتھا،اقبال ظفر جھگڑا

اسلام آباد…ن لیگ کے متبادل صدارتی امیدواراقبال ظفر جھگڑانے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بائیکاٹ کا فیصلہ کرنا ان کا آئینی حق ہے تاہم پیپلز پارٹی بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کرتی تو بہترتھا۔چھوٹی چھوٹی باتوں پر بائیکاٹ کرنا مناسب نہیں۔ اس سوال پر کہ حکومت مفاد کی خاطر ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرہ چلی گئی ؟ پر اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں انا نہیں ہو تی اور پھر وہاں کے مینڈیٹ کو مدنظر رکھتے ہو ئے بھی بات چیت کرنا جمہوریت کیلئے بہتر ہے ایم کیو ایم نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ ماضی کو بھول کر مستقبل کی جانب دیکھا جا ئے۔

مزید خبریں :