30 جولائی ، 2013
کراچی…سندھ اسمبلی میں صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے،جس میں ن لیگ کے ممنوں حسین کامیاب قرار پائے ہیں،پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کے عمل کا بائیکاٹ کیا۔سندھ اسمبلی میں جسٹس مشیر عالم نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ اسمبلی میں کل 69 ووٹ ڈالے گئے جن میں 64 ووٹ ممنون حسین کوملے جبکہ 5 ووٹ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد نے حاصل کیے، کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔صدارتی انتخا ب کے لئے پولنگ کا عمل شیڈول کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوا، جو بغیر کسی وقفے 3بجے تک جاری رہا۔