پاکستان
04 اگست ، 2013

پاک بھارت تنازعات کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں ہونی چاہئیں، نوازشریف

پاک بھارت تنازعات کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں ہونی چاہئیں، نوازشریف

مدینہ منورہ …وزیراعظم نوازشریف مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پرحاضری دیں گے، پاکستان جرنلسٹ فورم کے وفد سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت جب تک اسلحہ کی دوڑ میں توازن پیدا نہیں کرتے ، علاقائی امن کو خطرہ رہے گا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو تنازعات کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنی چاہئیں،امریکا اور روس کی طرز پرپاکستان اور بھارت دفاعی بجٹ میں کمی لاسکتے ہیں۔پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے،ترقی اور خوشحالی امن کے بغیرممکن نہیں۔پاکستان میں بجلی بحران کے حوالے سے نواز شریف نے کہا کہ 3 سے 4 سال میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق ختم کردیں گے،توانائی بحران کے حل کیلئے حکمت عملی طے کرلی ہے۔

مزید خبریں :