پاکستان
08 اگست ، 2013

کوئٹہ دھماکا، ڈی آئی جی آپریشنزسمیت 18 اہلکار جاں بحق ،متعدد زخمی

کوئٹہ دھماکا، ڈی آئی جی آپریشنزسمیت 18 اہلکار جاں بحق ،متعدد زخمی

کوئٹہ…کوئٹہ پولیس لائنز میں ایس ایچ او کی نماز جنازہ کے دوران دھماکے میں ڈی آئی جی آپریشنز سمیت 18 اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح کوئٹہ کے نواحی علاقے عالمو چوک میں فائرنگ سے ایس ایچ او سٹی محب اللہ جاں بحق جبکہ ان چار بچے اور ڈرائیور زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس لائن میں مسجدہ سے منسلک لان میں مقتول ایس ایچ او کی نمازہ جنازہ کی تیاریاں جاری تھیں کہ زور دار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈی آئی جی آپریشنزفیاض احمد سنبل سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، زخمی ڈی آئی جی آپریشنز کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، دھماکے کے وقت پولیس لائنز میں سی سی پی او سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید خبریں :