پاکستان
08 اگست ، 2013

کوئٹہ:نماز جنازہ میں خود کش حملہ ،ڈی آئی جی سمیت 21 اہلکار جاں بحق

کوئٹہ:نماز جنازہ میں خود کش حملہ ،ڈی آئی جی سمیت 21 اہلکار جاں بحق

کوئٹہ…کوئٹہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہوجانے والے ایس ایچ او سٹی تھانہ کی نماز جنازہ میں خودکش حملے میں ، ڈی آئی جی آپریشن فیاض احمد سنبل ، ایس پی انور اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرشمس سمیت 21، پولیس اہل کار جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کوسول اسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کیاجارہاہے ،فیاض احمد سنبل کا کچھ عرصہ قبل ہی کوئٹہ ٹرانسفر ہوا تھا،فیاض احمدسنبل اس سے قبل پنجاب میں تعینات تھے،وہ ملتان میں ایڈشنل ایس پی اور ڈی پی او چنیوٹ بھی تعینات رہے ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 8 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جبکہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کہنا ہے کہ دھماکا خود کش تھا اور خود کش حملہ آوور کا سر مل گیا ہے۔واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ کے نواحی علاقے عالمو چوک میں فائرنگ سے ایس ایچ او سٹی محب اللہ جاں بحق جبکہ ان چار بچے اور ڈرائیور زخمی ہوگیا تھا،ایس ایچ او کی نماز جنازہ پولیس لائن کوئٹہ میں مسجد سے منسلک لان میں نمازہ جنازہ کی تیاریاں جاری تھیں اور صف بندی جا ری تھی کہ زور دار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈی آئی جی آپریشنزفیاض احمد سنبل سمیت ایس پی اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر زخمی ہوگئے، زخمی ڈی آئی جی آپریشنز کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، دھماکے کے وقت پولیس لائنز میں سی سی پی او سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید خبریں :