پاکستان
08 اگست ، 2013

کوئٹہ میں خود کش حملہ،ڈی آئی جی سمیت 25پولیس اہلکار جاں بحق

کوئٹہ میں خود کش حملہ،ڈی آئی جی سمیت 25پولیس اہلکار جاں بحق

کوئٹہ…کوئٹہ میں پولیس افسر کی نمازِ جنازہ کے دوران دھماکا کرکے کوئٹہ پولیس کی اعلیٰ قیادت سمیت 25 پولیس اہل کاروں کو شہید کر دیاگیا، عید سے پہلے 23 گھرانوں کے بچے یتیم ہو گئے،خود کش دھماکے میں50سے زائدزخمی بھی ہیں جن میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔کوئٹہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہوجانے والے ایس ایچ او سٹی تھانہ کی نماز جنازہ میں خودکش حملے میں ، ڈی آئی جی آپریشن فیاض احمد سنبل ، ایس پی انور اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرشمس سمیت 25، پولیس اہل کار جاں بحق اور 50سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کوسول اسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کیاجارہاہے ،فیاض احمد سنبل کا کچھ عرصہ قبل ہی کوئٹہ ٹرانسفر ہوا تھا،فیاض احمدسنبل اس سے قبل پنجاب میں تعینات تھے،وہ ملتان میں ایڈشنل ایس پی اور ڈی پی او چنیوٹ بھی تعینات رہے ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 8 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جبکہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کہنا ہے کہ دھماکا خود کش تھا اور خود کش حملہ آوور کا سر مل گیا ہے۔واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ کے نواحی علاقے عالمو چوک میں فائرنگ سے ایس ایچ او سٹی محب اللہ جاں بحق جبکہ ان چار بچے اور ڈرائیور زخمی ہوگیا تھا،ایس ایچ او کی نماز جنازہ پولیس لائن کوئٹہ میں مسجد سے منسلک لان میں نمازہ جنازہ کی تیاریاں جاری تھیں اور صف بندی جا ری تھی کہ زور دار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈی آئی جی آپریشنزفیاض احمد سنبل سمیت ایس پی اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر زخمی ہوگئے، زخمی ڈی آئی جی آپریشنز کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، دھماکے کے وقت پولیس لائنز میں سی سی پی او سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید خبریں :