08 اگست ، 2013
کوئٹہ…کوئٹہ پولیس لائن میں جمعرات کو نماز جنازہ کے دوران خودکش حملے میں شہید ہونے والے 19پولیس اہل کاروں کی نماز جنازہ جمعرات کی شب یہاں اد ا کی گئی۔ جس میں پولیس،سول انتظامیہ کے اہم افسروں اور اہلکاروں سمیت چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری، وفاقی وزیر جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر پولیس کے ایک چاک وچوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی۔بعدازاں شہداء کی میتیں تدفین کے لیے روانہ کردی گئیں۔