پاکستان
09 اگست ، 2013

کراچی:سینٹرل جیل پرحملے کا خدشہ ، پولیس کی اضافی نفری تعینات

کراچی:سینٹرل جیل پرحملے کا خدشہ ، پولیس کی اضافی نفری تعینات

کراچی…کراچی سینٹرل جیل پر حملے کے خطرے کے پیش نظرسیکورٹی مزید بڑھادی گئی، پانچ خطرناک قیدیوں کو اندرون سندھ کی جیلوں میں منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل کراچی پر ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر جیل کے اطراف میں سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے جبکہ سینٹرل جیل سے پانچ خطرناک قیدیوں کو اندرون سندھ کی جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے، ان میں سے دو قیدیوں کو رواں ماہ پھانسی دی جائے گی۔ دونوں قیدیوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ دوسری جانب آئی جی سندھ، کراچی پولیس چیف اور ڈی آئی جی ایسٹ سمیت اعلیٰ پولیس حکام نے سینٹرل جیل کا دورہ بھی کیااورجیل کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

مزید خبریں :