13 اگست ، 2013
کراچی …کراچی کے ضلع وسطی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب واقع آغا خان جماعت خانے پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق اس دستی بم حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اس صورتحال کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ابھی تک یہ معلو م نہیں ہوسکا ہے کہ یہ حملہ کس نے کیا ہے۔ادھر جیونیوز کے نمائندے طلحہ ہاشمی کے مطابق یہ کریکر حملہ ہے، پولیس اور انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔انھوں نے مزید بتایا کہ کریم آباد کے قریب واقع اس عبادت گاہ میں آج عبادت کا دن تھا اور لوگ عبادت میں مصروف تھے۔ریسکیواداروں نے امداد کارروائی شروع کردی ہے۔