15 اگست ، 2013
کراچی…کراچی کے سفاری پارک میں چھ گھنٹے سے جاری پولیس اور ڈاکووٴں میں فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی قاسم غوری اور دو اے ایس آئی شہید ہوچکے ہیں جبکہ تین ڈاکو بھی مارے گئے ہیں ۔فی الوقت فائرنگ کا تبادلہ رک گیا ہے اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔پولیس کے مطابق مقابلے میں تین ڈاکو مارے گئے ہیں تاہم میڈیا کے سامنے کسی ڈاکو کی لاش نہیں لا گیا اور نہ ہی کوئی لاش اسپتال منتقل کی گئی ہے۔ پولیس نے سفاری پارک کے قریب موجود ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن شروع کیا تو پولیس کو توقع سے زیادہ ردعمل کاسامنا کرنا پڑا جس کے بعد رینجرز کی مدد طلب کی گئی ۔ پولیس کے مطابق مقابلہ کرنے والے یہ ڈاکو اندرون سندھ ڈکتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں جو کارروائیاں کرنے کے بعد کراچی میں پناہ لیتے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف جیسے جیسے گھیرا تنگ کیا ، ملزمان کا رد عمل تیز تر ہوتا گیا، سفاری پارک کے اندر آپریشن کیلئے جانے والی پولیس ٹیم کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب ڈاکووں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی قاسم غوری اور دو ااے ایس آئی شہید ہوگئے ،مقابلے میں اب تک تین ڈاکو بھی مارے جاچکے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب تک ڈاکو ہتھیار نہیں ڈآلیں گے مقابلہ جار رہے گا ۔پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کا تعلق پریل چانڈیو گروپ سے ہے۔