15 اگست ، 2013
کراچی…پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کے مابین ہونے والے نئے بلدیاتی نظام برائے2013 پرمذاکرات ختم ہو گئے۔وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہونے والے اجلاس کے بعد ایم کیو ایم کا وفدمیڈیا سے بات چیت کئے بغیر واپس لوٹ گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے وفودنے ایک دوسرے کو ا پنے اپنے مسودے پیش کئے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے وفد میں پارلیمانی لیڈر فاروق ستار، سابق سٹی ناظم مصطفی کمال، فیصل سبزواری اور سردار احمد،ڈاکٹر صغیرجبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سکندر مندھرو ،سینئر وزیر نثار کھوڑو، اویس مظفر، شرجیل میمن اور سید مراد علی شاہ شریک تھے ۔