15 اگست ، 2013
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے رہنماء زمردخان کی جانب سے اسلام آباد میں جاری پانچ گھنٹے کے معاملے کے ڈراپ سین میں جوانمردی کا مظاہرہ کرنے پر انھیں شاباش دی ہے اور کہا ہے کہ زمرد خان نے اپنی جان کو خطرے میں ڈالکر کئی معصوم جانوں کو بچالیا جوکہ قابل تعریف ہے۔انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ زمرد خان صحیح معنوں میں تعریف کے مستحق ہیں۔