کھیل
24 اگست ، 2013

دوسرا ٹی 20: پاکستان کا زمبابوے کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف

دوسرا ٹی 20: پاکستان کا زمبابوے کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف

ہرارے … پاکستان نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں زمبابوے کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دے دیا، احمد شہزاد کے ناقابل شکست 98 رنز اورمحمد حفیظ نے بھی نصف سنچری اسکور کی ۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں ایک وکٹ پر 179 رنز بنائے، احمد شہزاد صرف 2 رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکے، انہوں نے 64 گیندوں پر ناقابل شکست 98 رنز اسکور کئے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل تھے، انہوں نے پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے بڑا انفرادی اسکور کیا۔ کپتان محمد حفیظ 54 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے، دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کیلئے 143 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ پاکستان کے واحد آوٴٹ ہونے والے بیٹسمین ناصر جمشید تھے جنہوں نے 23 رنز بنائے، انہیں مساکیڈزا نے آوٴٹ کیا۔

مزید خبریں :