کھیل
24 اگست ، 2013

دوسرا ٹی 20: پاکستان نے زمبابوے کو ہرادیا، سیریز 2-0سے جیت لی

دوسرا ٹی 20: پاکستان نے زمبابوے کو ہرادیا، سیریز 2-0سے جیت لی

ہرارے … پاکستان نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں زمبابوے کو 19 رنز سے شکست دیدی، سیریز بھی 2-0 سے جیت لی، محمد حفیظ نے 3 اور ذوالفقار بابر نے 2 وکٹیں حاصل کی۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دیا تھا، میزبان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 160 رنز بناسکی، مساکیڈزا 41 اور چگمبرا 35 رنز ناٹ آوٴٹ زمبابوے کے نمایاں بیٹسمین رہے۔شون ولیمز 25، ووسی سبانڈا 23 اور میلکم والر 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے آل راوٴنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹنگ میں نصف سنچری اسکور کی جبکہ بولنگ میں 3 وکٹیں بھی حاصل کیں، ذوالفقار بابر نے 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ پاکستان نے دو میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی۔

مزید خبریں :