پاکستان
25 اگست ، 2013

خیبرایجنسی میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن 12ٹن بارودی مواد برآمد

خیبرایجنسی میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن 12ٹن بارودی مواد برآمد

خیبرایجنسی …خیبرایجنسی کے علاقہ شاہ کس میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران بارہ ٹن بارودی مواد برآمد کرلیا۔ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا۔ کمانڈنٹ محسود اسکاؤٹس کرنل محمد نعیم سرورنے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ میں بتایا کہ پشاور سے ملحقہ قبائلی علاقے شاہ کس میں سرچ آپریشن کے دوران بارہ ٹن سے زائد دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ کمانڈنٹ محسود اسکاوٴٹس کے مطابق بارودی مواد میں راکٹ ، ڈیٹونیٹرز، بیٹریز اوردیگرمواد شامل ہے۔ بارودی مواد مکان کے تہہ خانے میں چھپایا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران باردوی مواد پھٹنے سے تین ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید خبریں :