25 اگست ، 2013
لاہور…لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی گاڑی پرفائرنگ ہو ئی ہے تاہم خوش قسمتی سے تحریک انصاف کے راہنما محفوظ رہے۔فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاے سنت نگر میں پیش آیا جہاں ان کی گاڑی پر ایک گولی لگی ۔حماد اظہر کے مطابق ان کی گاڑی پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔پولیس واقعے کی تفتیش کر ہی ہے۔حماد اظہر سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے صاحبزادے ہیں۔