پاکستان
26 اگست ، 2013

خواتین کوووٹ سے روکنے پرپشاور ہائیکورٹ نے دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا

خواتین کوووٹ سے روکنے پرپشاور ہائیکورٹ نے دوبارہ پولنگ کا حکم دیدیا

پشاور…پشاور ہائی کورٹ نے نوشہرہ اور لکی مروت کے ان پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے جہاں ضمنی انتخابات میں خواتین کے ووٹ کی شرح کم یا صفر رہی ہو۔پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے ضمنی انتخابات میں خواتین کو ووٹ سے محروم رکھنے کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے اپنے فیصلے میں نوشہرہ اور لکی مروت کے ان پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا جہاں ضمنی انتخابات میں خواتین کے ووٹوں کی شرح صفر یا بہت کم رہی ہے۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن انکوائری ٹیم بنائے جو ان پولنگ اسٹیشنوں میں خواتین ووٹنگ کے شرح کا جائزہ لے اور ٹیم کی تحقیقات کی بنیاد پر دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔

مزید خبریں :