03 ستمبر ، 2013
کراچی…کراچی میں ہونے والے کل جماعتی اجلاس میں ایم کیو ایم کے حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے کراچی میں امن کیلئے اقدام کو سراہتے ہیں،کراچی میں 85 فیصد مینڈیٹ ایم کیوایم کاہے،شہر میں معصوم افراد کی ہلاکتیں ہمارے مینڈیٹ کا قتل ہے،کراچی میں امن کے لئے کثیرالجہتی پالیسی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پولیس اور رینجرز کے کردار سوالیہ نشان ہے۔جرائم پیشہ افراد کا تعلق کسی سے بھی ہو،سخت ترین کارروائی ہونی چاہیئے۔