پاکستان
04 ستمبر ، 2013

وزیر اعظم کی زیر صدارت کراچی کی صورتحال پروفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس

وزیر اعظم کی زیر صدارت کراچی کی صورتحال پروفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس

کراچی…وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی کی امن و امان کی صورت حال پر تفصیلی جائزہ کے بعد یہ تاثر مل رہا ہے کہ پولیس پر لوگوں کاا عتماد نہیں رہا ،کراچی کی صورتحال پروفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا ہے کہ مجرموں کو ضمانتیں مل جاتی ہیں اور صورت حال میں کوئی بہتری نہیں ملتی،کراچی میں چھینی گئی گاڑیاں واپس نہیں ملتیں۔چین نے بھی ہم سے کہا ہے کہ آپ کے ہاں ہمارے لوگ بھی مارے جارہے ہیں، خراب حالات سے چینی بھی متاثر ہیں تو یہ معاملات انتہائی سنگین ہیں ان حالات کے تدارک کیلئے کارروائی عمل میں لانی پڑے گی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف حکمت عمل کو اپنانا ہوگا۔کراچی میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف مناسب کارروائی نہیں ہورہی،پولیس شاید اس قابل نہیں کہ جرائم اوردہشتگردی کا مقابلہ کر سکے، وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق نچلی سطح پرپولیس میں بھرتیوں میں گڑ بڑ ہوئی ہے،ان تمام تر حالات میں کراچی کو فوج کے حوالے کرنا بہت دور کی بات ہے تاہمکراچی میں مہم چلانے کی ضرورت ہے ،میں اسے آپریشن نہیں کہتا،وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق واٹر بورڈ اور دیگر محکموں سے پولیس میں بھرتیاں کی گئیں تاہم میں یہ نہیں کہتا کہ وہ کوئی برے لوگ ہیں لیکن پولیس میں سفارشی اور سیاسی بنیادوں پربھرتیاں ہوئیں اور عوام کو پولیس پراعتماد نہیں رہا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت کراچی کی صورتحال پروفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں450افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :