05 ستمبر ، 2013
اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشیدنے کہا ہے کہ کراچی کو دوبارہ روشنیوں کے شہر بنانے کیلئے کردار اداکریں گے،اسلام آباد میں جیو نیوز کے نمائندے آصف علی بھٹی کو انٹرویو دیتے ہو ئے کہاکہ سب لوگ کراچی کے حالات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں ،صوبائی انتظامیہ کی حاکمیت کو تسلیم کرتے ہیں ،وفاق کی کراچی کے بارے میں معلومات وزیراعلیٰ سندھ کو دی جائینگی۔پرویز رشید کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کررہی ہے،وفاق صرف افسر کی خدمات صوبائی انتظامیہ کے حوالے کرتا ہے اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ کو جس مدد کی ضرورت ہوگی وہ بھی فراہم کریں گے ۔