05 ستمبر ، 2013
اسلام آباد…امریکی سفارت خانے نے کراچی میں19 ہزارامریکی کنٹینرز غائب ہونے کا دعویٰ مستردکردیا ہے ۔امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جا ری ایک وضاحتی بیان کے مطابق اسلحہ ودیگرسامان سے بھرے کنٹینرزکے غائب ہونے کی خبر جھوٹی ہے۔امریکا اور ایساف کے 19 ہزار کنٹینرز کراچی میں چوری نہیں ہوئے۔کراچی بندرگاہ سے امریکا نہ ہی ایساف نے کبھی بحری جہازسے اسلحہ بھیجا۔امریکا اور ایساف کابحری جہازسے آنے والا سامان کسٹمز حکام چیک کرتے ہیں،امریکا اور ایساف کسٹمز سے لائسنس یافتہ کیریئر استعمال کرتے ہیں۔