06 ستمبر ، 2013
پشاور…پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں گاڑی پر فائرنگ سے 6افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں گلزار چوک کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے متنی کے قریبی علاقہ سرہ خاورہ سے فائرنگ کی۔ جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ جب کہ مرنے اور زخمی ہونے والوں کی شناخت بھی کی جا رہی ہے۔