پاکستان
09 ستمبر ، 2013

آصف زرداری، سابق صدر ہوگئے،آج تاریخ لکھی جا رہی ہے،زرداری

آصف زرداری، سابق صدر ہوگئے،آج تاریخ لکھی جا رہی ہے،زرداری

اسلام آباد…آصف علی زرداری پانچ سال تک صدر رہنے کے بعد اتوار کی رات بارہ بجے سابق صدر ہوگئے، واضح رہے کہ انکی آئینی مدت اتوار آٹھ ستمبر کی درمیانی شب ختم ہوگئی، جس کے بعد وہ لاہور کے بلاول ہاؤس منتقل ہوگئے ،دریں اثناء رات گئے لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ آج جمہوریت نے ایک نئی تاریخ لکھی ہے ،آج اس وقت تاریخ لکھی جا رہی ہے،آپ یادرکھیں گے جمہوریت نے ایک نیاباب کھولاہے، اللہ پاکستان کوہمیشہ آبادرکھے،ہم نے پاکستان کو ترقی دی ، جمہوریت کو مضبوط بنایا اور اب یہ سفر کامیابی کی جانب گامزن ہے۔دریں اثناء آصف زرداری کی صدارتی مدت پوری ہونے پرپیپلزپارٹی کے کارکنان نے اس کامیابی کا جشن منایا۔ادھر نو منتخب صدرممنون حسین پیر کی شام اپنے عہد ے کاحلف اٹھائیں گے،چیف جسٹس افتخار چوہدری ان سے حلف لیں گے۔

مزید خبریں :