پاکستان
10 ستمبر ، 2013

ملک میں فی الفورنئے صوبوں کاقیام عمل میں لایاجائے،الطاف حسین

 ملک میں فی الفورنئے صوبوں کاقیام عمل میں لایاجائے،الطاف حسین

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حکومت اورارباب اختیار سے مطالبہ کہاہے کہ قومی مسائل پر اے پی سی بلانے کے ساتھ قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم، تمام نسلی ولسانی اکائیوں میں احساس محرومی کے خاتمے اورسب کوبرابرکاپاکستانی ہونے کاعملاًاحساس دلانے کیلئے ملک میں فی الفورنئے صوبوں کاقیام عمل میں لایاجائے اورملک میں نئے انتظامی یونٹس کی تشکیل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائے ۔نئے صوبوں کے فی الفورقیام کاعمل ملک کی فلاح وبہبود سلامتی اورخوشحالی کاضامن ہوگا۔ الطا ف حسین نے یہ انتہائی اہم مطالبہ آج ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ الطاف حسین نے اپنے خطاب میں پاکستان کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے اکابرین ، سیاسی قیادت ، دانشوروں ،ملک بھر کے عوام بشمول طلبا وطالبات، خواتین ، مزدوروں ،کسانوں ، ہاریوں ، مزارعین اور محنت کشوں کو مخاطب کرتے ہوئے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ پاکستان کی بقاء وسلامتی اور ترقی وخوشحالی کیلئے اپنی اپنی ذمہ داریوں کااحساس کریں۔ ایسے وقت میں جبکہ پوری دنیا بشمول ترقی یافتہ ممالک اورویٹو پاور رکھنے والی بین الاقوامی طاقتیں بھی غیریقینی معاشی صورتحال ، بگڑتی ہوئی امن عامہ کی صورتحال ، غربت وافلاس کی جانب بڑھتے ہوئے قدم ، بے روزگاری کے عروج ، تعلیم وصحت کی ناقص کارکردگی کے ساتھ عسکری میدان میں بھی انتہائی غیریقینی کیفیت اور عدم استحکام کا شکار ہیں۔ دنیا کے ہرخطے پر تیسری جنگ عظیم کے آغاز کی گونج سنائی دے رہی ہے ایسی نازک صورتحال میں پاکستان جیسے غیرترقی یافتہ اور قرضوں میں جکڑے ملک کی سلامتی کے بارے میں ارباب اختیار کو تمام لسانی ،نسلی ،ثقافتی ،علاقائی، مسلک وعقیدے ودیگر تفرقات سے باہر نکل کر پاکستان کی دیرپا بقاء ، سلامتی اور خوشحالی کیلئے حقیقت پسندانہ پالیساں بنانی ہوں گی اور یہ پالیسیاں بناتے ہوئے انہیں کڑوے گھونٹ پینے پڑیں توانہیں ملک کی سلامتی وبقاء کی خاطر یہ کڑوے گھونٹ بھی پینے پڑیں گے۔

مزید خبریں :