10 ستمبر ، 2013
لاہور… لاہور میں سنگدل رکشہ ڈارئیور نے بیٹانہ ہونے پر ڈیڑھ سالہ بیٹی کو زندہ دریائے راوی میں پھینک دیا۔ ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ سلامت پورہ باغبانپورہ کے رہائشی رکشہ ڈارئیور عمر اپنی بیوی اور دو بچیوں کے ہمراہ سیر کے بہانے دریائے راوی پر آیا اور اپنی ڈیرھ سالہ بیٹی زینب کو دریا میں پھینک دیا۔عمر کی بیوی سمیرا نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔لیکن بچی کی لاش نہیں مل سکی۔پولس نے سمیرا کی درخواست پر ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔