14 ستمبر ، 2013
ہرارے… زمبابوے نے پاکستان کو24رنز سے شکست دیکر تاریخی فتح حاصل کرلی۔زمبابوے کی جانب سے چٹارا نے 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق آخر وقت تک وکٹ پر ڈٹے رہے،انہوں نے 79رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہو ئے،لیکن ان کا دوسرا کوئی کھلاڑی کپتان کا ساتھ نہیں نبھا سکا۔ہرارے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کاآغاز پانچ وکٹ 158 رنز سے آغاز کیا،عدنان اکمل اپنے کپتان مصباح الحق کا زیادہ ساتھ نہ دے سکے اور 163 رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔عبدالرحمان نے مصباح الحق کو تھوڑا سہارا دینے کی کوشش کی لیکن وہ بھی 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،پاکستان کا اسکور جب 214 رنز ہوا تو سعید اجمل بھی 2 رنز بنا کرمصباح الحق کا ساتھ چھوڑ گئے۔کھانے کے وقفے پر پاکستا ن نے ،8،وکٹ کے نقصان پر 217۔رنز بنالئے تھے لیکن لنچ کے بعد پہلے جنید خان ایک رنز بنا کر چٹارا کا شکار بنے جبکہ پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے بیٹسمین راحت علی تھے جوایک رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔