پاکستان
15 ستمبر ، 2013

اپردیر میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 3 فوجی افسر شہید

اپردیر میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 3 فوجی افسر شہید

راولپنڈی…پاک افغان سرحد پر اپردیر کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے میجر جنرل ثنا اللہ شہید ہوگئے ، ان کے ہمراہ لیفٹیننٹ کرنل توصیف اور لانس نائیک عرفان ستار بھی جام شہادت نوش کر گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجرجنرل ثنااللہ پاک افغان سرحد کے قریب اگلے مورجوں کی چیک پوسٹ پردورے پرتھے ، وہ اس وقت بارودی سرنگ دھماکے کا نشانہ بنے جب وہ چیک پوسٹ کا دورہ مکمل کرکے واپس آرہے تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کیا تھا ، یہ واقعہ بن شئی اپر دیر میں پیش آیا ، میجر جنرل ثنااللہ جنرل آفیسر کمانڈنگ سوات ڈویژن تھے ، صدر اور وزیراعظم نے میجر جنرل ثناللہ اور دیگرکی دہشت گرد حملے میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، نواز شریف نے کہا ہے کہ ایسی کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عزم کم نہیں ہوگا ۔

مزید خبریں :