پاکستان
19 ستمبر ، 2013

امن و امان عمل درآمد کیس کی سماعت کراچی رجسٹری میں جاری

 امن و امان عمل درآمد کیس کی سماعت کراچی رجسٹری میں جاری

کراچی…سپریم کورٹ میں کراچی امن و امان عمل درآمد کیس کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جاری ہے ، چیف سیکریٹری، آئی جی، کراچی پولیس چیف اور ڈی جی رینجرز موجود ہیں ۔ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ محمدچوہدری اعجاز نے امن وامان سے متعلق سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کر دی جس کے مطابق آئی ایس آئی اور ایم آئی نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈآپریشن کو موثرقراردے دیا ہے،وفاقی کابینہ کے فیصلوں کے مطابق کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف موثر کاررروائی کی جارہی ہے ،کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی نگرانی وزیر اعلیٰ سندھ خود کررہے ہیں۔شہر میں ایک ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں،مزید910کیمرے نصب کئے جائینگے۔ چیف سیکریٹری کی رپورٹ کے ساتھ پولیس رپورٹ بھی منسلک ہے ، اس رپورٹ کے مطابق 5سے16ستمبرکے دوران ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث1357ملزمان گرفتار ہوئے ،ملزمان کے قبضے سے 3کلاشنکوف،347پستول،9دستی بم بھی برآمد ہوئے،کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجراء اور تصدیق کیلئے محکمہ داخلہ اور نادرا کے مابین معائدہ طے پاگیا ہے۔

مزید خبریں :