19 ستمبر ، 2013
میلسی…غربت سے تنگ پانچ بہنوں نے دریائے ستلج میں چھلانگ لگا دی۔ایک لڑکی کی لاش نکال لی گئی،4 کی تلاش جاری ہے۔ایس ایچ او تھانا صدر انور بلوچ کے مطابق پانچوں بہنیں میلسی کے موضع ہمبل والا کہروڑ پکا کی رہائشی تھیں،لڑکیاں سیر کا بہانا بنا کر میلسی سائفن پہنچیں اور اکٹھے دریا میں چھلانگ لگا دی،خودکشی کرنے والی بہنوں میں فیاض بی بی، زینت بی بی، منیراں بی بی،نازیہ اور کھموں شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق پانچوں بہنوں کی عمریں 17سے28سال کے درمیان ہیں اور پانچوں غیرشادی شدہ ہیں جن والد بشیر احمد محنت مزدوری کرتا ہے۔