پاکستان
22 ستمبر ، 2013

افسوس کہ عوام کی سوچ اور خواہش آگے بڑھنے سے قاصر ہے، نواز شریف

افسوس کہ عوام کی سوچ اور خواہش آگے بڑھنے سے قاصر ہے، نواز شریف

لندن…وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ انھیں افسوس اس بات کا ہے کہ حکومت اور قوم کی خواہش آگے بڑھنے سے قاصر ہے،بدقسمتی سے ایسے واقعات مذاکرات کیلیے نیک شگون نہیں،طالبان سے مذاکرات کیلیے تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل تھی۔لندن میں میڈیا سے بات چئت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے طالبان سے مذاکرات کی بات اچھی نیت سے کی،افسوس کہ امن کیلیے عوام کی سوچ اور خواہش آگے بڑھنے سے قاصر ہے،قوم کی نمایندگی کی سوچ آگے بڑھنے سے قاصر ہے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پشاور گرجا گھر میں دھماکے جیسے واقعات مذاکرات کیلئے نیک شگون نہیں،ایسے حملے کرنے والے ملک کے دشمن ہیں،شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ مشاورت سے کیاجائے گا۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ پشاور کے چرچ پر حملے جیسا واقعہ کوئی بھی انسانی دل رکھنے والا شخص ایسا کام نہیں کرسکتا اور دہشت گرد ایسے واقعات سے پاکستان کے عزم کو کمزورکرنا چاہتے ہیں۔



مزید خبریں :