پاکستان
23 ستمبر ، 2013

پشاور : چرچ حملے کے مزید 2 زخمی دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 83 ہوگئی

پشاور : چرچ حملے کے مزید 2 زخمی دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 83 ہوگئی

پشاور … پشاور میں چرچ پر خود کش حملوں میں زخمی مزید 2 افراد دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 83 ہوگئی۔کمشنر پشاور صاحبزادہ انیس کے مطابق اسپتال میں زیر علاج پشاور دھماکے کے زخمیوں میں سے مزید 2 افراد دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد چرچ حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 83 ہوگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے آل سینٹس چرچ کے باہر اس وقت خود کش حملے کئے گئے جب مسیحی برادری عبادت کے بعد واپس جارہے تھے۔ دھماکوں میں جاں بحق 81 افراد کی تدفین کردی گئی ہے، واقعے کے خلاف کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں مسیحی برادری احتجاج کررہی ہے جبکہ وفاق، خیبرپختونخوا حکومت سمیت مختلف سیاسی جماعتوں نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، مشنری اسکول و کالجز بھی تین روز کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :