پاکستان
29 ستمبر ، 2013

نوازشریف نے منموہن سنگھ کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی

 نوازشریف نے منموہن سنگھ کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی

نیویارک…پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور بھارتی ہم منصب منموہن سنگھ کے درمیان ون آن ملاقات جاری ہے، ملاقات کے دوران نوازشریف نے ملاقات میں من موہن سنگھ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دے دی ، نوازشریف نے ملاقات کے دوران بھارت کو لائن آف کنٹرول پر پیش آنے والے واقعات پر مشترکہ تحقیقات کی بھی پیش کش کردی ہے،بات چیت کے آغازمیں نوازشریف اورمن موہن سنگھ کے درمیان پنجابی میں جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ملاقا ت سے قبل نوازشریف نے پاکستان کے وفد کابھارتی ہم منصب کو تعارف سے کرایا۔پاکستان کاوفد سرتاج ، خواجہ آصف، طارق فاطمی، اسحاق ڈار اورسیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اوراقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب مسعود خان پر مشتمل ہے۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال کی صورتحال پر بات چیت کی۔من موہن سنگھ نے بھارتی وفد کا وزیراعظم نوازشریف سے تعارف کرایا۔بھارتی وفد میں بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید،شیوشنکر مینن اوربھارتی سیکریٹری خارجہ شامل ہیں۔ملاقات کے بعددونوں ممالک کے سیکریٹری خارجہ الگ الگ بریفنگ دیں گے۔

مزید خبریں :