01 اکتوبر ، 2013
کراچی…ترجمان سندھ رینجرز نے کہاہے کہ ایک سیاسی جماعت کی پریس کانفرنس عوام کوگمراہ کرنیکی ناکام کوشش ہے،سیاسی جماعت کے دفتر سے بھارتی فوجی اسلحہ ملا ہے،سیاسی جماعت بتاسکتی ہے ان کے دفتر میں بھارتی اسلحہ کیوں موجود تھا ،اسلحہ برآمد ہونا سیاسی جماعتوں میں ملک دشمن عناصر کی موجودگی کا ثبوت ہے۔ترجمان رینجرز کاکہنا ہے کہ کراچی کے عوام جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے ستائے ہوئے ہیں،رینجرز نے شہر میں ایک ہزار سے زائد آپریشنز کیے ہیں،دفتر سے سامان لوٹنا یا وال چاکنگ کرنا ہمارا کام نہیں،سامان غائب کرنا، وال چاکنگ سیاسی جماعت کے کارکنوں کی کارستانی ہے،سیاسی جماعت کے حربے رینجرزکو کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔