01 اکتوبر ، 2013
نئی دہلی…بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پاک بھارت تعلقات سے متعلق تمام باتیں درست کہیں،نئی دہلی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات میں ایل او سی پر امن کیلئے ڈی جی ایم او سطح پر رابطے پررضامندی ظاہرکی ہے، ڈی جی ایم او کی ملاقاتوں میں جوفیصلے ہونگے ان پر عمل درآمدمیں وقت لگے گا تاہم ،یہ تمام اقدامات دونوں ملکوں کے تعلقات بہتربنانے کیلئے ہونگے۔منموہن سنگھ نے کہا مجھے نوازشریف کے کامیاب ہونے کی بہت امید ہے۔