03 اکتوبر ، 2013
ہنگو… اورکزئی ایجنسی میں طالبان کمانڈر ملا نبی حنفی کے مرکز پر خودکش حملہ کیا گیا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقامی طالبان کمانڈر ملانبی حنفی کے مرکز میں چند افراد نے گھس کر فائرنگ کی اور کچھ ہی دیر بعد بارود سے بھری گاڑی کو مرکز کے اندر دھماکے سے اڑا دیا۔ مقامی افراد کے مطابق خودکش حملے میں اب تک 12افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کی لاشوں کو نکالا جاچکا ہے جبکہ حملے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم سرکاری ذرائع نے اب تک ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ پورا علاقہ زلزلے کی طرح ہل کر رہ گیا جبکہ دھماکے میں مقامی طالبان کامرکزمکمل طورپرتباہ ہوگیا۔