پاکستان
06 اکتوبر ، 2013

دبئی جانے والے طیارے کے انجن میں آگ لگنے کے بعد بحفاظت لینڈنگ

دبئی جانے والے طیارے کے انجن میں آگ لگنے کے بعد بحفاظت لینڈنگ

کراچی …کراچی سے دبئی جانے والے ایک مسافرطیار ے میں ٹیک آف کے فوراً بعدتکنیکی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے اسے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کراکر اتارلیا گیا ہے، ترجمان پی آئی اے مشہودکے مطابق طیارے میں عملے سمیت62افراد سوار تھے،طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں ،بتایا جاتا ہے کہ پرواز کے کچھ ہی دیر بعد اس طیارے کے ایک انجن میں آگ لگ گئی تھی،جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ترجمان پی آئی اے نے مزیدبتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کے بعدطیارے کا معائنہ کیا گیا ہے ،اورماہرین کی ٹیم مختلف پہلووٴں سے طیارے کا جائزہ لے رہی ہیں،انھوں نے کہا کہ یہ پرواز پی کے 213دس بجکر 10 منٹ پر دبئی روانہ ہوئی تھی ،تاہم جب یہ واقعہ پیش آیا تو اسے ہنگامی طور پر کراچی ائیر پورٹ پر بحفاظت طور پر اتارلیا گیا۔ادھر جیو نیوز ے کے نمائندے طارق معین صدیقی کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ، جس کے بعد تمام لینڈنگ اور پروازیں اسوقت روک دی گئی ہیں،اس کی وجہ سے کافی فلائٹس متاثر ہوئی ہیں۔اس سے قبل معلوم ہوا تھا کہ یہ کمرشیل اور چھوٹا طیارہ ہے۔اوراسکے ایک انجن میں آگ لگ گئی تھی۔جبکہ کورنگی، محمود آباد اور شاہراہ فیصل پر لوگوں نے طیارے کو غیرمعمولی حالت میں پرواز کرتا دیکھ کر اسکی اطلاع دی تھی۔

مزید خبریں :