07 اکتوبر ، 2013
اسلام آباد…وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے تقرر کے حوالے سے اپنی آئینی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہوں،ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کی جانب سے جا ری ایک اعلامیہ کے مطابق حکومت وہی فیصلہ کرے گی جو ملک و قوم کے مفاد میں ہو گا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدے کیلئے مشاورت ضروری ہے،جبکہ جلد آرمی چیف کاعہدہ بھی خالی ہونیوالاہے،آرمی چیف،سی جے ایس سی کے ناموں کااعلان ایک ہی وقت میں ہوگا،اور وزیراعظم دونوں ناموں کا اعلان ایک ساتھ کریں گے۔