08 اکتوبر ، 2013
کراچی…الیکشن کے لییبیلٹ پیپر،مقناطیسی سیاہی مہیا کرنا ہماری زمہ داری نہیں تھی،سارا الزام جیتنے والے امیدوار پر ڈالنا زیادتی ہے،رکن صوبائی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے مرکزی رہنمافیصل سبزواری نے 90پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہاکہ این اے258 اور 256 کی رپورٹس میں کافی یکسانیت ہے، لیکن صرف این اے 256 سے متعلق کہاجارہا ہے کہ اس میں جعلی ووٹ ڈالے گئے، ان کاکہنا تھا کہ ووٹوں کی تصدیق نہ ہونے اور جعلی ہونے میں فرق ہے،بیلٹ پیپراوراچھی سیاہی فراہم کرناایم کیوایم کی ذمے داری نہیں تھی،فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیوایم انتخابات میں فریق تھی جس طرح دوسری سیاسی جماعتیں تھیں لیکن پورے پاکستان کوچھوڑکرصرف ہمارے مینڈیٹ پر حملہ کیا جارہا ہے،دوران الیکشن ایم کیو ایم کے دفاتر پر حملے کیے گئے تھے ۔انہوں نے بارآورکرایا کہ ہم ہارماننے والے نہیں ہیں ،ہم پر دھاندلی کا الزام لگادیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی شکایات پرملک میں انگوٹھوں کی تصدیق کرائی جائے۔نادرا،الیکشن کمیشن یاپریذائیڈنگ افسران کی درست ٹریننگ کی جائے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ این اے 256سے کامیاب امیدوار اقبال محمد علی،وسیم اختر،آصف حسنین سمیت ایم کیو ایم کے دیگر رہنما بھی شامل تھے۔