10 اکتوبر ، 2013
پشاور…پشاور کے رنگ روڈ پر دھماکا ہواہے جس کے نتیجے میں متعددلیویز اہلکار زخمی ہوئے۔صوبائی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے جیونیوز کو بتایا کہ دھماکا ان کے سامنے ہوا جب پولیو ٹیم اور لیویز اہلکار اپنا کام ختم کرکے جارہے تھے کہ لیویز کی گاڑی کے قریب یہ دھماکا ہوا،گاڑی میں 7افراد تھے۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں پولیو ٹیم کے اہلکار تو محفوظ رہے البتہ چند لیویز اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دھماکا پولیو ٹیموں پر جو حملے ہورہے ہیں اسی کا حصہ لگتا ہے کیونکہ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔