10 اکتوبر ، 2013
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے لیاقت بازارمیں سٹی تھانے کے قریب دھماکا ہوا ہے،پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک بچے سمیت4 افراد جاں بحق20 افرادزخمیہوگئے ہیں ،زخمیوں میں پولیس اہلکار ،بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جس میں کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،دھماکیکے فوراً بعد سول اسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ اس سے پیشتراس زورداردھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ بازار میں کئی دکانوں سمیت متعدد گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کرد ی ہیں۔