پاکستان
10 اکتوبر ، 2013

نعمت رندھاوا کی قبر کشائی کا حکم،پوسٹ مارٹم دوبارہ کیا جائے گا

نعمت رندھاوا کی قبر کشائی کا حکم،پوسٹ مارٹم دوبارہ کیا جائے گا

کراچی…جوڈیشل مجسٹریٹ نے ولی بابرقتل کیس کے وکیل نعمت رندھاوا کی لاش کا پوسٹ مارٹم دوبارہ کرنے کا حکم دے دیا ہے ،ذرائع کے مطابق جوڈیشنل مجسٹریٹ نے وکیل نعمت رندھاوا کی قبر کشائی کا حکم بھی دے دیاہے۔نعمت رندھاوا کے قتل کے بعد تفصیلی پوسٹ مارٹم نہیں ہوسکاتھا،انہیں زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا ،جہاں دوران علاج ان کی موت واقع ہوگئی تھی،جس کے بعد لواحقین پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی نعمت رندھاوا کا جسد خاکی اسپتال سے لے گئے تھے۔

مزید خبریں :