کاروبار
11 اکتوبر ، 2013

گھریلو صارفین کے لئے یکم اکتوبر سے بجلی مہنگی کر دی گئی

 گھریلو صارفین کے لئے یکم اکتوبر سے بجلی مہنگی کر دی گئی

ملک بھر کے عوام کیلئے بجلی مہنگی کر دی گئی ، حکومت کے بعد نیپرا نے بھی اپنا ٹیرف جاری کردیا ، 200یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین بچ گئے ،300یونٹ تک استعمال کی قیمت 12روپے 9پیسے فی یونٹ جبکہ 700یونٹ تک بجلی کی قیمت اب 18 روپے فی یونٹ ہوگی، ٹیکس الگ ہوں گے ۔وزارت پانی وبجلی کے نوٹی فی کیشن کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے بجلی کے نرخ نہیں بڑھائے گئے ۔ماہانہ 50یونٹس کے لئے فی یونٹ قیمت2روپے ہی ہے۔100یونٹ تک بغیر کسی اضافے کے قیمت 5روپے 79پیسے ،200یونٹ تک قیمت8 روپے 11 پیسے برقرار ہے ۔ لیکن اِس سے زیادہ استعمال کرنے والوں کے لئے ہیں کڑوی گولیاں دے دی گئیں ہیں۔ یکم اکتوبر کو حکومت نے ماہانہ 201سے 300یونٹ تک کی قیمت 5روپے 89پیسے بڑھا کر فی یونٹ 14روپے کا کیا تھاتاہم ،اب نیپرا نے اِس اضافے کو3روپے 98پیسے پر لے آئی ہے جس کے بعدفی یونٹ قیمت 12روپے 9پیسے بنتی ہے۔ ماہانہ 301سے 700یونٹ تک بجلی کی قیمت میں حکومت نے یکم اکتوبر کو 3 روپے 67 پیسے کا جو اضافہ کیا تھا ، نیپرا نے اُسے جوں کا توں برقرار رکھا ہے اور اُس کی نئی قیمت 16روپے فی یونٹ ہی ہو گی۔ ماہانہ 700یونٹ سے زائد بجلی کے استعمال پر قیمتوں میں اضافہ 2 روپے 93 پیسے ہے ، اب نیا ریٹ ہو گا 18 روپے فی یونٹ،یہ نظر ثانی شدہ قیمتیں یکم اکتوبر سے ہی نافذ العمل ہوں گی۔

مزید خبریں :