پاکستان
16 اکتوبر ، 2013

صوبائی وزیر قانون خیبر پختون خوا اسرارگنڈا پور خودکش حملے میں شدید زخمی

صوبائی وزیر قانون خیبر پختون خوا اسرارگنڈا پور خودکش حملے میں شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان…صوبائی وزیرقانون خیبر پختون خوا اسرار اللہ گنڈا پور ایک خودکش حملے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں،تحریک ا نصاف سے تعلق رکھنے والے اسرار گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی میں اپنی رہائش گاہ میں اس وقت نشانہ بنے جب وہ اپنے ملاقاتیوں سے عید کی مبارکباد وصول کررہے تھے ۔پولیس کے مطابق اس خود کش دھماکے میں 10مزید افرادکے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیاجارہا ہے۔



مزید خبریں :