پاکستان
25 اکتوبر ، 2013

متحدہ قومی موومنٹ کو حکومت میں شامل ہونے کی دعوت نہیں دی،شرجیل میمن

متحدہ قومی موومنٹ کو حکومت میں شامل ہونے کی دعوت نہیں دی،شرجیل میمن

کراچی …پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اور صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کیجانب سے ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل ہونیکی دعوت نہیں دی گئی،دبئی میں ہونیوالی ملاقات ایم کیو ایم کی درخواست پر ہوگی،جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان ایم کیو ایم کی جانب سے حکومت میں شمولیت سے معذرت کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا موقف پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان اب تک کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات ہوتے رہیں گے ،ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں رابطے ہوتے رہنا چاہیے ،ہم مینڈ یٹ کااحترام کرتے ہوئے ایم کیوایم سے مذاکرات کرتے رہیں گے،انھوں نے کہا کہ ہم ایم کیوایم سے مذاکرات کسی مجبوری کے تحت نہیں کررہے۔سیاسی جماعتوں میں افہام وتفہیم ضروری ہے۔

مزید خبریں :