14 جنوری ، 2014
بغداد…عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے 4 کار بم دھماکوں میں 25 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ بغداد میں گزشتہ روز 4 کار بم دھماکے ایک کمرشل علاقے میں اس وقت کئے گئے،جب لوگ جشن عید میلاد النبیﷺ منانے کیلئے سڑک پر جمع تھے۔ حملے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ حملے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون کی بغداد میں آمد کے موقع پر کئے گئے۔ کسی گروہ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔